اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارا نے سیبی کے خلاف عرضی داخل کی

سہارا انڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 6 فروری 2017 کے اپنے خکم میں واضح کیا تھا کہ معاملہ اہم رقم سے متعلق ہے۔ سود کے بارے میں بعد میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، لیکن سیبی نے سود کی رقم کو شامل کر کے عدالت کے حکم کو نظر انداز کیا ہے۔

supreme court
سپریم کورٹ

By

Published : Dec 7, 2020, 10:20 PM IST

سہارا انڈیا کمپنی نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

عرضی میں سیبی کی جانب سے سہارا سے 62 ہزار 602 کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا حکم دیے جانے کو غلط بتاتے ہوئے، اسے عدالت کے حکم کی توہین قرار دیا۔

سہارا انڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 6 فروری 2017 کے اپنے حکم میں واضح کیا تھا کہ معاملہ اہم رقم سے متعلق ہے۔ سود کے معاملے میں بعد میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، لیکن سیبی نے سود کی رقم کو شامل کر کے عدالت کے حکم کو نظر انداز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

سہارا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیبی تصدیق کرانے سے بچ رہی ہے اور بہانے بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ اس وقت کل اہم رقم 24 ہزار 29 کروڑ 73 لاکھ میں سے 22 ہزار 500 کروڑ سیبی سہارا فنڈ اکاؤنٹ میں جمع ہے، یعنی سہارا کو اہم رقم کے طور پر محض 1529 کروڑ روپے ہی جمع کرنے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details