نئی دہلی:صفورہ زرگر نے ٹوئٹ کیا کہ اتنی جلدی ان کے داخلہ کے منسوخی کو منظوری دی گئی۔ عام طور پر سست رفتار سے چلنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے تمام ضروری عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے، میرا داخلہ منسوخ کرنے میں تیزی سے کام کیا۔ اس سے میرا دل ٹوٹا ہے جذبہ نہیں۔ Safoora Zargar Protest at Jamia Millia Islamia
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا داخلہ رد کرنے سے متعلق آفیشل سرکیولر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی کارکن و اسکالر صفورہ زرگر نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ سماجیات کے تحت ایم فل پروگرام میں ان کا داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ جامعہ کے سرکیولر کے مطابق صفورہ کا داخلہ اس کے سپروائزر کی غیر تسلی بخش رپورٹ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
صفورہ زرگر ایک کارکن اور اسکالر ہیں جو سی اے اے مخالف مظاہروں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ 29 اگست 2022 کو 29 سالہ صفورہ نے یہ اعلان کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ سماجیات کے تحت ایم فل پروگرام میں ان کا داخلہ منسوخ کر دیا ہے۔ Safoora Zargar Protest at Jamia Millia Islamia