اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صفدر جنگ مقبرہ کی صفائی - صفدر جنگ کے گنبد کی تصویر سوشل میڈیا پر

صفدر جنگ کا مقبرہ قومی دارالحکومت دہلی میں سنہ 1754 میں تعمیر کرایا گیا تھا۔ یہ مغلیہ دور کا آخری مقبرہ کہا جاتا ہے جسے نواب شجاع الدولہ خان نے تعمیر کرایا تھا۔

صفدر جنگ مقبرہ
صفدر جنگ مقبرہ

By

Published : Sep 21, 2021, 4:07 PM IST

دہلی میں واقع صفدر جنگ مقبرے کے گنبد کو گزشتہ دنوں ہوئی موسلادھار بارش سے نقصان پہنچا ہے۔ جب اس سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو آثارِ قدیمہ کی جانب سے بھی آناً فاناً گنبد کی صفائی کرائی گئی۔

صفدر جنگ مقبرہ

دراصل مؤرخ ایس عرفان حبیب نے صفدر جنگ کے گنبد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے نیچے لکھا تھا کہ گزشتہ چند دنوں مسلسل بارش کے بعد صفدر جنگ مقبرے کے گنبد کو نقصان پہنچا ہے۔ گنبد کے اوپر دراڑیں ہیں اور جگہ جگہ گھاس دکھائی دے رہی ہے۔

مؤرخ ایس عرفان حبیب

ایس عرفان حبیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے محکمۂ آثار قدیمہ کو آگاہ کرنے کے لیے ایک فوٹو بھی پوسٹ کی تھی جس کے نیچے لکھا تھا کہ صفدر جنگ مقبرہ جو دہلی کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے، کو گزشتہ دنوں ہوئی بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ اسے فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ بیگم پور مسجد کی چھت کا کچھ حصہ کس طرح سے زمین دوز ہوا وہ ہم سب نے دیکھا۔

صفدر جنگ مقبرہ

اس پورے معاملے پر آثارِ قدیمہ کے عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران اس بات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال مقبرہ کا گنبد بالکل ٹھیک ہے۔ بارش کی وجہ سے گنبد میں گھاس اُگ آئی تھی جسے اب صاف کیا جاچکا ہے مسلسل بارش کی وجہ سے اس کی صفائی ممکن نہیں تھی کچھ لوگوں نے اسی دوران گنبد کی تصاویر کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا تھا البتہ اب صفائی کی جاچکی ہے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مؤرخ ایس عرفان حبیب سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد آثارِ قدیمہ کو خبردار کرنا تھا اور اس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے اگر آثار قدیمہ نے گنبد کی صفائی کرائی۔ بہتر ہوتا کہ وہ بارش سے قبل ہی اس طرح کے اقدامات کرتے تو یہ نوبت نہیں آتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details