اردو

urdu

ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ کی حلف برداری کے دوران ہنگامہ - پروٹیم اسپیکر

عام انتخابات کے دوران ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دینے والی بی جے پی کی منتازع رکن پارلیمان اور مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو لوک سبھا میں پہلے ہی روز حزب اختلاف کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

sadhvi

By

Published : Jun 17, 2019, 9:17 PM IST

سادھوی نے حلف برداری کے وقت اپنے نام کے ساتھ اپنے گرو چنمیانند اودھیشانند گری کا نام بھی جوڑ دیا۔

سادھوی پرگیہ، دو خواتین مارشلز کی مدد سے لوک سبھا سکریٹری جنرل کے پاس حلف لینے پہنچیں۔ انہوں نے سنسکرت زبان میں حلف لیتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ چنمیانند اودھیشانند گری بھی جوڑا جس کی کانگریسی اراکین نے زبردست مخالفت کی۔

حزب اختلاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی رکن پارلیمان حلف سے متعلق ضابطہ کی خلاف ورزی کرکے اپنی مرضی سے چنمیانند اودھیشانند گری کا نام شامل کر رہی ہیں۔'

پروٹیم اسپیکر ویریندر کمار نے اس پر سادھوی پرگیہ کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ وہ ایشور یا صدق دلی کے نام پر حلف لیں۔ اس پر پہلی بار پارلیمنٹ پہنچیں سادھوی پرگیہ نے کہا کہ انہوں نے اپنا پورا نام سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر چنمیانند اودھیشانند گری ریکارڈ میں درج کرایا ہے اور انہوں نے کوئی غلط نہیں کیا۔

پروٹیم اسپیکر نے لوک سبھا سکریٹریٹ کے ملازمین سے سادھوی کو دیا گیا الیکشن کمیشن کا سرٹیفکٹ مانگا لیکن وہ وہاں دستیاب نہیں تھا۔

ہنگامہ کے دوران ہی سادھوی پرگیہ نے حزب اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم ایشور کے نام پر حلف تو لینے دو لیکن ہنگامہ کرنے والے اراکین نہیں مانے پھر پروٹیم اسپیکر کو اپنی سیٹ پر کھڑا ہونا پڑا۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے اراکین کو یقین دلایا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں گے اور جو نام الیکشن سرٹیفکٹ میں درج ہوگا وہی ریکارڈ میں بھی جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details