پرینکا گاندھی نے آج نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور دادری میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا وہیں آج راجستھان کے ڈپٹی سی ایم اور کانگریس کے لیڈر سچن پائلٹ بھی نوئیڈا پہنچے، جہاں ان کا کانگریسیوں نے ڈی این ڈی پر والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار پردیش میں پوری طرح فلاپ ہو گئی ہے۔ اس کے انجن سیز ہو گئے ہیں۔ جب اس کی ہی حکومت میں اس کے ہی ایم ایل اے اور لیڈران ہجرت کر رہے ہیں، تو دوسروں پر الزام لگانے کا مطلب سمجھا جا سکتا ہے۔
جھوٹ اور فریب کی زندگی بڑی طویل نہیں ہوتی ہے سچائی عیاں ہو ہی جاتی ہے۔ کوئی بھی ایسا شعبہ یا کوئی بھی طبقہ ایسا نہیں ہے جو اس حکومت سے متاثر نہ ہوا ہو۔
بی جے پی حکومت نے کسانوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کر رکھا ہے ۔حکومت کسانوں پر بات نہیں کرتی، ایم پی ایس پر بات نہیں کرتی۔ پارلیمنٹ میں 90 منٹ کی بحث میں صرف دو منٹ کسانوں کے لئے رکھا گیا۔ کسانوں نے اتنے مصائب جھیلے، 700 کے قریب زندگی کی جنگ ہار گئے۔ انہیں طرح طرح کے القاب سے نوازا گیا۔ کسان اسے قطعاً بھولے نہیں ہیں۔ کسانوں کے جیب پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ Government's step-motherly Treatment towards Farmers
بی جے پی سرکار کی ترجیحات میں کسان شامل ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان صد فی صد درست ہیں۔ آج دو طرح کا بھارت بن گیا ہے ایک 'امیر بھارت' اور دوسرا 'غریب بھارت'۔