اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر شیخ سعدی کی شاعری پر بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر برائے ہند ڈاکٹر علی چگینی نے کہا کہ شیخ سعدی کی شاعری عشق، محبت، اخوت اور انسانیت کا مظہر ہے۔
یہ بات انہوں نے روزنامہ میرا وطن کے ایڈیٹر ارشد فریدی کو فارسی کے فروغ کے لئے پہلا ’سعدی خوانی ایوارڈ‘ سے نوازتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سعدی کا پورا کلام محبت اور بھائی چارے سے سرشار نظر آتا ہے۔ شیخ سعدی کی تخلیق گلستان و بوستاں میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی اور اہل بیت ؑکی شان بیان کی گئی ہے۔
شیخ سعدی کی شاعری کا محور قرآن کریم ہے، حضور اکرم اور اہل بیت اطہار کی تعلیمات آپ کے اشعار میں نظر آتی ہیں۔
اس پروگرام میں حکومت ایران کی جانب سے فارسی کے فروغ کے لئے روزنامہ میرا وطن کے ایڈیٹر ارشد فریدی کو پہلا’ سعدی خوانی ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میوات سے تعلق رکھنے والے ندیم الواجدی نے سعدی خوانی پروگرام کا اختتام حضرت امیر خسرو کے کلام پر کیا جس کو مشہور قوال سلطان نیازی و ہمنوا نے پیش کیا۔