اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ سینٹر کو منتقل کرنے کا مطالبہ - آر ڈبلیو اے ناراض

دہلی کے پنجابی باغ میں رہائشی علاقے کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کو لیکر آر ڈبلیو اے کے لوگ ناراض ہیں کیونکہ ان کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

پنجابی باغ کے قرنطینہ سینٹر کو کہیں اور منتقل نہ کرنے پر آر ڈبلیو اے ناراض
پنجابی باغ کے قرنطینہ سینٹر کو کہیں اور منتقل نہ کرنے پر آر ڈبلیو اے ناراض

By

Published : May 7, 2020, 10:48 AM IST

کونسلر نے وزیراعلیٰ کو ایک خط لکھا، جس میں قرنطینہ سینٹر کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے پنجابی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے کونسلر کیلاش سانکلا نے کچھ دن قبل ہی پنجابی باغ کے رہائشی علاقے کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر شیلٹر ہوم پر اعتراض کیا تھا۔

وہیں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو بھی ایک خط لکھا گیا تھا لیکن ابھی تک نہ تو اس خط کا جواب آیا اور نہ ہی قرنطینہ سینٹر کو منتقل کیا گیا۔

جس کے بعد اب پنجابی باغ علاقے کے آر ڈبلیو اے کے لوگ بڑے پیمانے پر اس قرنطینہ سیینٹرکی مخالفت کر رہے ہیں۔

دراصل اس قرنطینہ سینٹر کے اندر گزشتہ روز کورونا کے 2 معاملے سامنے آئے تھے۔

جس پر مقامی لوگ بہت پریشان ہیں اور اب ان کا واضح مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد اس قرنطینہ سینٹرکو یہاں سے دور کردیا جائے، نہیں تو مقامی آر ڈبلیو اے کے لوگ سڑکوں پر آکر دہلی حکومت کی مخالفت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details