اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath Addresses Naval Commanders' Conference: دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری، راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس-یوکرین جنگ نے یہ واضح کر دیا کہ کسی پر بھروسہ کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری ہے۔ Rajnath addresses Naval Commanders' Conference

دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری۔ راج ناتھ سنگھ
دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری۔ راج ناتھ سنگھ

By

Published : Apr 28, 2022, 5:26 PM IST

Updated : Apr 28, 2022, 6:00 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال اور روس-یوکرین جنگ نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ دفاعی شعبے میں خود کفالت بہت ضروری ہے اور بحریہ کو سمندری تجارت، سلامتی اور قومی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ Russia-Ukraine Conflict Highlighted Need for Being Self-reliant in Military Says Rajnath Singh

موجودہ سیکورٹی ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز اعلیٰ بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ روس-یوکرین جنگ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی پر بھروسہ کرنے سے کام نہیں چلے گا اور دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بحریہ کو خود کفیل بھارت اسکیم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ملک کی سمندری تجارت، سلامتی اور قومی خوشحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔ Self-reliance is essential in the defense sector

مزید پڑھین:

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بحریہ نے حکومت کے خود کفیل بھارت اقدام کے تحت ملکی صنعتوں سے خریداری میں سرمایہ بجٹ کا 64 فیصد لگایا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال میں بھارتی بحریہ کی جدید کاری پر خرچ ہونے والی رقم کا 70 فیصد مقامی آلات کی خریداری پر بھی خرچ کیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس وقت 41 آبدوزوں اور بحری جہازوں میں سے 39 ملکی شپ یارڈز میں بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کی قیادت کو مستقبل میں بھی صلاحیت سازی کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئے اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ Self-reliance is essential in the defense sector

یواین آئی۔

Last Updated : Apr 28, 2022, 6:00 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details