اردو

urdu

ETV Bharat / state

روس اور بھارت کے دفاعی صنعت میں تعاون پر کام کرنے کا فیصلہ

روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوو نے کہا ہے کہ بھارت اور روس دفاعی صنعتی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط بنانے پر کام کر رہے ہیں اور اسے سال 2030 تک مکمل کیا جائے گا۔

By

Published : Nov 7, 2019, 11:36 PM IST

روس اور بھارت کے دفاعی صنعت میں تعاون پر کام کرنے کا فیصلہ

بوریسوو نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ بھارت روسی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ سال 2030 تک روس اور ہندوستان فوجی تکنیکی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط کرنے کے لئے کام چل رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع بننے کے بعد روس کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں۔

روس حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بوریسوو نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود روس اور بھارت نے کامیابی کے ساتھ دفاعی سیکٹر میں ایک دوسرے کا تعاون کیا ہے۔ خاص طور پر بھارت کو ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر۔

بھارت اور روس نے دراصل اکتوبر 2018 میں بھارت کو پانچ ارب ڈالر والی ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر دستخط کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details