نئی دہلی:کانگریس نے مہنگائی کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کو دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس کے ارکان مہنگائی کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ پریسائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ہنگامہ آرائی میں ضروری کاغذات میز پر رکھے۔ وزیر قانون کرن رجیجو نے ہنگامہ آرائی کے درمیان فیملی کورٹس (ترمیمی) بل 2022 پیش کیا۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وہ فیملی کورٹ (ترمیمی) بل 2022 کی مخالفت کرتے ہیں۔ حکومت پہلے مہنگائی کے معاملے پر ایوان میں بحث کرے۔ کانگریس کے ارکان کے علاوہ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے ہنومان بینوال بھی ایوان کے وسط میں پلے کارڈ لے کر آئے۔ Rucks in Parliament over Inflationانہوں نے فوج کی بھرتی میں لائی گئی اگنیور اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ ایوان میں بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔