وقفہ طعام کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے حق اطلاعات (آر ٹی آئی) (ترمیمی) بل 2019 پیش کرنے کے لیے تربیت،انسداد عوامی شکایت اور عملہ جات کے وزیر جتندر سنگھ کا نام پکارا تو اپوزیشن جماعتوں نے اس کی سخت مخالفت کی اور نے کہا کہ یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔
دریں اثنا جب جتندر سنگھ نے بحث کے لیے بل پیش کیا تو ڈپٹی چیئرمین نے اس میں ترمیم پیش کرنے کے لیے ترنمول کانگریس ڈیرک اوبرین کا نام پکارا اور کہا کہ یہ صرف ترمیم پیش کرنی ہے، بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کا برائن سمیت تمام اپوزیشن کے ارکان نے مخالفت کی اور نظام کے سوالات اٹھائے گئے۔ دریں اثناء،ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا تو ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پہلے وزیر بولیں گے اس بات کے بعد اراکین کو بات کرنے کی اجازت ملے گی۔
جتندر سنگھ نے کہا کہ یہ بل اطلاعاتی کمشنروں کی تنخواہ اور تقرری کی شرائط اور آر ٹی آئی کے حقوق میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے بعد برائن، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وسوم، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے الاورم کریم اور کے کے راگیش اور کانگریس کے راجیو گوڑا نے اپنی اپنی ترمیم پیش کیے اور اس بل کوسلیکٹ کمیٹی کا مطالبہ کیا۔