اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi on Rozgar Mela روزگار میلہ شفافیت اور گڈ گورننس کا ثبوت ہے: مودی

سابقہ حکومت پر سرکاری ملازمتوں میں ’اقربا پروری‘ کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک میں جاری یہ روزگار مہم شفافیت اور گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Jun 13, 2023, 6:58 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ روزگار میلہ شفافیت اور اچھی حکمرانی کا ثبوت ہے اور یہ ملازمتوں کے بھرتی میلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی نئی شناخت بن گئے ہیں مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری خدمات میں نئی بھرتی کے لئے 70 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے اور روزگار میلے کے تحت بھرتی کے عمل کے بارے میں جانکاری دی۔

اس موقع پر نومنتخب افراد سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ’’یہ ملازمتوں کے بھرتی میلے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی نئی شناخت بن گئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کی حکومتیں بھی مسلسل اس طرح کے روزگار میلوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ ملک کے ترقی کے سفرکو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج ایک دہائی پہلے کے مقابلے زیادہ مستحکم، زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔ سیاسی بدعنوانی اور عوامی پیسے کا غلط استعمال سابقہ حکومتوں کا خاصہ تھا، لیکن آج حکومت کو اس کے ٹھوس فیصلوں اور ترقی پسند سماجی اصلاحات کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج پوری دنیا ہمارے ترقی کے سفر میں یہ کہتے ہوئے شامل ہونے کو تیار ہے کہ عالمی مشکلات کے باوجود ہندوستان مضبوطی سے کھڑا ہے اور اپنی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے مثال اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سابقہ حکومت پر سرکاری ملازمتوں میں ’اقربا پروری‘ کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک میں جاری یہ روزگار مہم شفافیت اور گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں نے ہمارے ملک میں اقربا پروری کو فروغ دیا ہے۔ یہاں تک کہ جب سرکاری ملازمت کی بات آتی ہے تو وہ اقربا پروری اور بدعنوانی کا استعمال کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف خاندانی جماعتیں ہیں جو کرپشن میں ملوث ہیں اور ملک کے نوجوانوں کو لوٹ رہی ہیں۔ ان کا طریقہ 'ریٹ کارڈ' ہے جبکہ ہم نوجوانوں کے مستقبل کو 'محفوظ' کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ریٹ کارڈ آپ کے خوابوں کو چکنا چور کر دیتا ہے جبکہ ہم آپ کی قراردادوں کو سچ کرنے میں مصروف ہیں۔ آپ اور آپ کے خاندان کی تمام خواہشات اور امنگوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آج حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 43 مقامات پر منعقد کیاجارہا یہ چھٹا روزگار میلہ ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details