اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rozgar Mela روزگار میلہ، وزیر اعظم نے ستر ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ تقسیم کیا

آج ملک بھر میں 44 مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر پی ایم مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 70 ہزار نوجوانوں میں تقرری نامہ تقسیم کیا۔

وزیر اعظم آج ستر ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ دیں گے
وزیر اعظم آج ستر ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ دیں گے

By

Published : Jul 22, 2023, 10:42 AM IST

Updated : Jul 22, 2023, 9:40 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو تقریباً 70,000 نوجوانوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقرری نامہ تقسیم کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز میں سابقہ یو پی اے حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے "گھپلوں" کے ذریعہ بینکوں کو برباد کر دیا تھا، لیکن ان کی حکومت نے بینکوں کی مالی حالت بحال کی اور بھارت اب اپنے مضبوط بینکنگ سیکٹر کے لیے جانا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل طور پر 70،00 سے زیادہ لوگوں کو تقرری نامہ تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا ان میں سے متعدد نوجوان بینکنگ سیکٹر میں کام کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت نے اصلاحی اقدامات کرنے سے پہلے ہی پچھلی حکومت نے بینکنگ سیکٹر کو 'تباہ' کر دیا تھا۔

مودی نے کہا کہ 'فون بینکنگ' گھوٹالہ پچھلی حکومت کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک تھا، جس کی وجہ سے بینکنگ نظام کی کمر ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے لیے فون بینکنگ کا تصور مختلف تھا، کیونکہ اس وقت ہزاروں کروڑ روپے کے قرضے کچھ سیاست دانوں اور خاندانوں کے پسندیدہ افراد کو دیے گئے تھے اور یہ قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں تھے۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے بینک مینجمنٹ کو مضبوط بنانے، چھوٹے بینکوں کو ضم کرنے اور اس شعبے کی مدد کے لیے پیشہ ورانہ ماحول بنانے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پبلک سیکٹر کے بینک ہزاروں کروڑ کے نقصانات اور نان پرفارمنگ اثاثوں (این پی اے) کے لیے جانے جاتے تھے، لیکن اب وہ ریکارڈ منافع کے لیے جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل پی ایم او نے کہا کہ ملک بھر سے منتخب ان نوجوانوں کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ نوجوان مختلف وزارتوں اور محکموں میں کام کریں گے جن میں محکمہ محصولات، محکمہ مالیات، محکمہ ڈاک، محکمہ اسکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، محکمہ آبی وسائل، محکمہ پرسونل اور ٹریننگ اور وزارت داخلہ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا، 'یہ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔ اس سے زیادہ روزگار پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے اور قومی ترقی میں حصہ لینے کے لیے ایک حوصلہ افزا کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ نئے بھرتی ہونے والوں کو بھی 'کرمایوگی پرارمبھ' کے ذریعے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: Rozgar Mela ستر ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا تحفہ

کرمایوگی پررارمبھ مختلف سرکاری محکموں میں نئی تقرری پانے والے تمام افراد کے لیے ایک آن لائن کورس ہے۔ اس سے پہلے 13 جون کو، پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں بھرتی کیے گئے نئے لوگوں کو تقریباً 70,126 تقرری نامے تقسیم کیے تھے۔

Last Updated : Jul 22, 2023, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details