آپ کو حیرت ہو گی کہ وویک وہار میں نہ ہی کسی کی شادی ہے اور نہ ہی کسی کی سالگرہ کی تقریب اور نہ ہی کوئی پارٹی بلکہ یہ شاہانہ انتظام ان لوگوں کے لیے ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران یہاں پھنس گئے ہیں۔
شہر کے معروف سماجی کارکن ہیپی لتھرا نے لاک ڈاؤن میں یہاں پھنسے لوگوں کی خواہش کے مطابق ان کے لیے عمدہ و لذیذ کھانے کا انتظام کیا ہے۔
مزدوروں کے لیے کھانے میں گول گپے، چاٹ، ٹکی، چاومین اور کولڈ ڈرنک بھی وغیرہ بھی موجود ہے۔
یہاں روزانہ بھارت کی مختلف نوعیت کی ڈشیں تیار کی جاتی ہیں اور روانہ تقریباً 700 لوگوں کو کھانا کھلانے کا ہدف طئے کیا گیا ہے۔