پیر کے روز رابرٹ واڈرا کو کمر اور پیر میں درد کی شکایت پر نوئیڈا سیکٹر 11 میں واقع میٹرو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اہلیہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی 12 گھنٹے ہستپال میں موجود رہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔
علاج کے بعد منگل کے روز ڈاکٹروں نے رابرٹ واڈرا کو ہسپتال سے چھٹی دے دی۔