اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمل جیولرز پر ڈکیتی اور فائرنگ کا انکشاف

نوئیڈا سیکٹر 24 تھانہ پولیس نے آج کمل جیولرز سیکٹر۔ 12 میں 13 فروری کو ڈکیتی اور فائرنگ کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک ملزم ناصر ولد ادریس کو گرفتار کیا ہے۔

کمل جیولرز پر ڈکیتی اور فائرنگ کا پردہ فاش
کمل جیولرز پر ڈکیتی اور فائرنگ کا پردہ فاش

By

Published : Mar 5, 2020, 11:58 PM IST

ڈی سی پی سنکلپ شرما نے بتایا کہ گرفتار ملزم ناصر ولد ادریس ساکن محلہ سبھاش نگر شمالی گھونڈا پولیس اسٹیشن بھجن پورہ دہلی، آبائی علاقے ڈولا تھانہ سمبھاولی اہیر ضلع باغپت کو اس کی دہلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کمل جیولرز پر ڈکیتی اور فائرنگ کا پردہ فاش

اس کی نشاندہی پر، دھول گیری کے قریب سیکٹر 11 نوئیڈا سے واردات میں ملوث موٹرسائیکل ہونڈا شائن رجسٹرڈ نمبر DL3A EA 1320 ، پیلے رنگ کے دھات کی پانچ کڑے اور ایک دیشی پستول برآمد ہوا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ناصر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دو دیگر ساتھی مزمل ولد اسرار ساکن A275 گلی نمبر چار جامع مسجد پرانی سیماپوری دہلی اور چھوٹو ایڈریس نامعلوم بھی مرکزی واردات میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصر ولد ادریش پانچویں تک تعلیم یافتہ ہے اور اس کا اصل پیشہ جرم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصر پر مختلف دفعات کے تحت تقریباً دو درجن مقدمات درج ہیں۔کمل جیولرز پر نوئیڈا میں ہونے والے اس واردات سے سنسنی پیدا ہو گئی تھی۔

اس معاملے میں، کمشنر آلوک سنگھ نے موقع کا دورہ کیاتھا اور بدمعاشوں کو پکڑنے پر 50000 انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس معاملے میں گرفتاری اور برآمدگی میں اسٹیشن انچارج رامفل سنگھ، اتم کمار، امت کمار، عزیر رضوی، شمشاد گجر شامل ہیں، جو کافی مشقت کے بعد واقعے کا پردہ فاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details