اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپنے وجود کی لڑائی لڑرہی ہے دریائے جمنا - جمنوتری

کوہ ہمالیہ کے علاقہ جمنوتری سے نکلنے والی اور 850 میل جنوب کی طرف بہتی یہ ندی ہندووں کے لیے بیحد مقدس مانا جاتا ہے۔

اپنے وجود کی لڑائی لڑرہی ہے جمنا

By

Published : May 4, 2019, 2:05 PM IST

گنگا ندی کے سب سے قریبی اور عقیدت مندوں کے ہجوم کا مرکز یہ ندی آج اپنی حالت پر آنسو بہارہا ہے۔

یہ ندی جہاں بے پناہ عقیدت و محبت کی لازول نعمت شمار کی جاتی ہے، وہیں تاج محل کی خوبصورتی میں چارچاند لگانے کا سہرا بھی اسی کے سر جاتا ہے۔

اپنے وجود کی لڑائی لڑرہی ہے جمنا

بد قسمی سے سیاست نے اسکے شیریں پانی کو گندا اور بھت گندا کردیا ہے۔

دار الحکومت دہلی کے چاندنی چوک کے نالوں کا پانی جمنا ندی میں جا رہا ہے، جس کی وجہ سی یہ مقدس ندی آلودہ ہو رہی ہے۔

ندی میں نالی کے پانی کے ساتھ شہر کا کوڑا بھی اس میں جمع ہوتا جس کی وجہ سے دن بدن پانی کا رنگ سیاہ ہوتا جا رہا ہے۔

جمنا ندی میں کشتی چلانے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ میں جمنا ندی کے پانی کا استعمال کھانا بنانے کے طور پرکیا جاتا تھا، لیکن آج یہ اتنا گندا ہو گیا ہے کہ کوئی یہاں آنا تک نھیں چاہتا ہے۔

ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ندیوں کی صفائی کے لیے کئی منصوبے شرو ع کئے گئے ہیں تاہم جمنا صورت حال دیکھ کر ان منصوبوں پریقین کر بہت مشکل ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details