ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس اراکین نے اناو عصمت دری معاملے کی متاثرہ کو جلائے جانے کے واقعہ پر بحث کا مطالبہ کیا لیکن مسٹر نائیڈو نے اس کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ معاملہ ایوان کی کارروائی کی فہرست میں نہیں ہے۔اس پر اپوزیشن اراکین کھڑے ہوکربلا تاخیر بحث کا مطالبہ کیا۔کانگریس کے مسٹرجے رام رمیش نے یہ مسئلہ اٹھایا تو دیگر اراکین نے ان کی حمایت کی اور زور زور سے بولنے لگے۔
مسٹر نائیڈو نے اراکین سےنظام بنائے رکھنے اور ایوان کی کارروائی مناسب اندار میں چلنے دینے کی اپیل کی لیکن اپوزیشن اراکین اپنے مطالبے پر بضد رہے اور ہنگامہ جاری رہا،جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔