دہلی:ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 2 بجے جب دوبارہ شروع ہوئی اور پریزائیڈنگ افسر راما دیوی نے رول 377 کے تحت معاملہ اٹھانے کے لیے اراکین کے نام پکارنا شروع کر دیا ۔ اس وقت این سی پی کی رکن پارلیمان سپریا سولے نے اپیل کی کہ کانگریس کے جن چار اراکین کو پورے اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، ان کی معطلی کو ختم کر کے انہیں ایوان میں واپس لایا جائے۔ اگر حکومت مہنگائی پر بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے سدیپ بندھوپادھیائے اور ڈی ایم کے کے اے راجہ نے بھی کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ کانگریس اراکین نے ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالا ہے۔ بہرحال ان کی معطلی کو منسوخ کرکے ایوان میں واپس لایا جانا چاہیے۔