اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹیکل 370 کی منسوخی غیرآئینی: پرینکا

پرینکا گاندھی واڈرا نے آج جموں و کشمیر کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے جس میں انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو غیرآئینی قرار دیا۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی غیردستوری: پرینکا

By

Published : Aug 13, 2019, 4:20 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:17 PM IST

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'آرٹیکل 370 کی منسوخی عین جمہوریت کے خلاف ہے۔'

آرٹیکل 370 کی منسوخی غیردستوری: پرینکا

انہوں نے کشمیر مسئلہ پر کانگریس کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت اصول و ضوابط کے خلاف کام کر رہی ہے۔'

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مسئلہ کشمیر پر کانگریس کی ایک ہی رائے ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے سلسلہ میں جمہوریت کے اقدار اور اصول و ضوابط کو نظرانداز کیا ہے’’۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ہمیشہ آئین کو مسترد کیا ہے جبکہ کانگریس ہمیشہ جمہوریت اور آئین کے لیے لڑائی لڑتی رہےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس جمہوریت اور آئین کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے معاملے میں پرینکا گاندھی نے پہلی بار اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل ، کانگریس کے سینئر رہنماؤں غلام نبی آزاد اور پی چدمبرم سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے کشمیر مسئلہ پر مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 9:17 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details