پولس نے بتایا کہ پائلٹ یوراج سنگھ تیوتیا کی شکایت پر کشن گڑھ تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ دیر رات تقریبا ایک بجے فلائی اوور پر بدمعاشوں نے ان سے لوٹ پاٹ کی۔ پائلٹ فریدآباد سے اندرا گاندھی ہوائی اڈہ جارہے تھے۔ پائلٹ کی کار جیسے ہی آئی آئی ٹی فلائی اوور پر پہنچی، پانچ بائک پر سوار دس لوگوں نے ان کی کار کو گھیر لیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے ان کی کار کا شیشہ توڑ دیا اور پائلٹ کی کان پر پستول تان کر لوٹ پاٹ کی۔ اس دوران لٹیروں میں سے ایک نے چاقو مار کر پائلٹ کو زخمی کردیا۔