نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ارون گوئل کو الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تقرری ارون گوئل کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوگی۔ صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد ارونگوئل کو اس عہدے پر مقرر کیا گیا۔ حکومت نے ایک ریلیز کے ذریعہ ارون گوئل کی تقرری کی اطلاع دی۔ گوئل راجیو کمار اور انوپ چندر پانڈے کے ساتھ کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ Arun Goel Appointed Election Commissioner
گوئل 1985 بیچ کے پنجاب کیڈر کے افسر رہے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ سشیل چندر مئی میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی جگہ راجیو کمار نئے چیف الیکشن کمشنر بنے۔ Who is Arun Goel