اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indresh Kumar on Religious Beliefs: ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، اندریش - کتاب ہمالیہ انڈین اوشین گروپ آف نیشنز

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی JNU میں کتاب 'ہمالیہ- انڈین اوشین گروپ آف نیشنز' اور 'ری وائیٹلائزنگ دی کلچر اینڈ میری ٹائم ٹریڈ ریلیشنز' کا اجرا کیا گیا۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کماراندریش کمار راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ کے زیر اہتمام پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ Indresh Kumar on Religious Beliefs

ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، اندریش
ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، اندریش

By

Published : Jun 10, 2022, 8:50 PM IST

نئی دہلی:مسلم راشٹرا یہ منچ کے صدر اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ ''جب نوپور اور نوین نے کچھ غلط کہا تو پارٹی نے انہیں نکال دیا، لیکن اگر اسد الدین اویسی کچھ غلط کہتے ہیں، تو ان کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔ اگر پی ایف آئی کے لیڈر کچھ غلط کہتے ہیں، تو ان کے خلاف کارروائی کون کرے گا؟ توقیر رضا نے کچھ غلط کہا تو اس کے خلاف کارروائی کون کرے گا؟'' اندریش کمار نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔ Indresh Kumar on Religious Beliefs

اندریش کمار نے کہا کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ پر خاموش رہنے والے ایک طرح سے عسکریت پسندوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ کورونا کے دور میں بھارت نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت ہی عالمی گرو ہے۔ بھارت نے پوری دنیا کو ادویات اور ویکسین دی ہیں۔ بھارت کے لوگوں نے کورونا کے دوران کسی کو بھوکا نہیں مرنے دیا۔ اندریش کمار نے کہا کہ بحر ہند اور ہمالیہ کے پہاڑ اب بھی پوری دنیا کے لیے صاف ستھرے ماحول کا ذریعہ ہے۔ رام اور رامائن پوری دنیا میں انسپائریشن ہیں۔ پوری دنیا میں گڈ گورننس کی واحد مثال رام راج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details