دہلی اسمبلی سے کچھ قدم کے فاصلے پر سول لائنس روڈ پر کچھ لوگ گذشتہ 15 دنوں سے ہڑتال پر بیٹھے ہیں، اپنی کالونی میں سڑک بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسی شاہراہ سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ہر دن گزرتے ہیں، لیکن ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کے مطالبات حل نہیں ہو رہے۔
ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ اوکھلا کے شرم وہار سے ہیں، گزشتہ کئی برسوں سے وہ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی کالونی میں سڑک بن جائے، لیکن دہلی حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دیرہی ہے۔
’وزیراعلی ہاؤس‘ کے قریب 20 دنوں سے شرم وہار کے باشندے کا ہڑتال جاری ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے بتایا کہ سڑک نہ ہونے سے علاقہ میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ جس کے لئے برسوں سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ شرم وہار میں سڑک بنادی جائے،لیکن کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔
خیال رہے کہ شرم وہار کا شمار دہلی کے انتہائی پسماندہ کالونیوں میں ہوتا ہے۔
یہاں بڑی تعداد میں مزدور پیشہ رہائش پذیر ہیں۔
سنہ 2012 میں ایم سی ڈی نے بڑے پیمانے پر یہاں انہدامی کاروائی ہوئی تھی، جس پر جم کر سیاست بھی ہوئی، تب سے اب تک یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے۔