اردو

urdu

ETV Bharat / state

NEET-PG Counselling 2021 Delayed: ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں شدت - نیٹ پی جی کونسلنگ میں تاخیر کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج

نیٹ پی جی کونسلنگ کے التوا کے خلاف ہڑتال کررہے ڈاکٹرز Protest Against the Postponement of NEET PG Counselling 2021 کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے امکان پیش نظر موجودہ ڈاکٹروں پردباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز موجودہ ہڑتال کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آخر کار ان کے پاس صرف ہڑتال ہی ایک راستہ ہے۔

ہڑتال
ہڑتال

By

Published : Dec 4, 2021, 6:37 PM IST

NEET PG نیٹ پی جی کونسلنگ میں تاخیر کو لے کر ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال مسلسل جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے آج سے او پی ڈی سمیت تمام معمول کی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اوپی ڈی خدمات بند

فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز (فورڈ) Federation of Resident Doctors Association نے یہ فیصلہ دہلی کے تمام بڑے ہسپتالوں میں لیا ہے جن میں لوک نائک جے پرکاش اسپتال، رام منوہر لوہیا اسپتال، دین دیال اپادھیائے اسپتال، صفدر جنگ اسپتال شامل ہیں۔ اس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

درحقیقت، FORDA نے بھی مرکزی وزارت صحت کو NEET PG کونسلنگ کے معاملے کے لیے آج تک کا وقت دیا تھا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ تاہم ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس بارے میں جلد فیصلہ کرے۔

ڈاکٹرز نے حکومت ایک خط لکھا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ انہیں وزیر صحت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے یہ کہا تھاکہ تین دن میں ٹھوس فیصلہ کر لیا جائے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ڈاکٹرز پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹرز موجودہ ہڑتال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آخر کار ان کے پاس ہڑتال ہی ایک راستہ بچا ہے ۔
دراصل، NEET کونسلنگ میں ریزرویشن سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ کا ہے۔

مزید پڑھیں:ایم سی کے آر ڈی اے نے دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت کی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ان کا سیشن پہلے ہی پیچھے رہ گیا ہے۔ ایسے میں امتحانات میں تاخیر کے بعد اب کونسلنگ میں تاخیر سے وہ خسارے میں ہیں۔ اس لیے انہوں نے ہڑتال کے ذریعے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details