ایمس کے ڈاکٹر ابھینو سنگھ ورما اور آئی آئی ٹی دہلی کے طلباء نے مل کر'کوپل۔19' نامی ایپ بنایا ہے جس کی مدد ان افراد کو بآسانی دھونڈا جا سکتا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہوں اور پلازما ڈونیٹ کرنا چاہتے ہوں۔
ڈاکٹر ابھینو سنگھ نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے جوجھ رہے ملک میں خون کی کمی ہے اور اس وائرس سے متاثرین افراد کو صحتیاب ہونے کے لیے خون کی ضرورت ہوتی اس لیے یہ ایپ بنایا گیا ہے جو ہمیں ایسے شخص کو پتہ بتائے گا جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔