ڈی سی پی وکرم پوروال نے سکیورٹی نظام کے بارے میں خصوصی معلومات دی۔
ڈی سی وکرم نے بتایا کہ روزانہ تقریبا 30 لاکھ مسافرین سفر کرتے ہیں، اسی لیے میٹرو کے سبھی اسٹیشنز پر سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اضافی پولیس بل کی بھی مدد لی جارہی ہے۔
پریڈ کے راستے پر آنے والے اسٹیشنوں پر میٹرو پولیس اور سی آئی ایس ایف کے علاوہ کمانڈوز بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ڈی سی پی وکرم پوروال نے بتایا کہ دہلی میٹرو کا زیادہ تر علاقہ سی سی ٹی وی کیمروں میں رہتا ہے۔ اس لیے دہلی پولیس ڈی ایم آر سی اور سی آئی ایس ایف کے ساتھ مل کر کنٹرول روم سے پورے میٹرو نیٹ ورک پر نگرانی رکھ رہے ہیں۔
دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات انہوں نے بتایا کہ حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرو میں داخل ہونے والے مسافروں کو بھی سخت جانچ پڑتال سے گزرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میٹرو میں سفر کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔
ڈی سی پی وکرم پوروال نے بتایا کہ یوم جمہوریہ پروگرام کے دوران حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار میٹرو اسٹیشن بند رکھے جائیں گے۔ صنعت بھون اور مرکزی سیکرٹریٹ اسٹیشن صبح سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔ اسی دوران ، پٹیل چوک اور لوک کلیان مارگ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔ ان کے علاوہ پریڈ کی راہ میں آنے والے آئی ٹی او ، دہلی گیٹ ، جامع مسجد اور ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن کے کچھ گیٹ پریڈ کے دوران بند کردیئے جائیں گے۔