مرکزی حکومت کی جانب سے منگل کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف مرکزی اور ریاستی پولیس اہلکاروں کو 939 میڈلز دینے کا اعلان کیا 939 Police Officers Awarded Medals گیا ہے جن میں شجاعت کے لیے 189 تمغے شامل ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان جوانوں کے ناموں کی فہرست جاری کی جنہیں بہادری کے لیے پولیس میڈل، ممتاز خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل اور شاندار خدمات انجام دینے کے لیے پولیس میڈل سے نوازا گیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادری کے 189 تمغوں میں سے 134 جموں و کشمیر کے جوانوں کو دیا گیا۔ جبکہ 47 کو عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں اور ایک جوان کو شمال مشرقی بھارت میں کارنامہ شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں:
J&K Wins Most Police Medals for Gallantry: یوم جمہوریہ پر تمغہ شجاعت پانے میں جموں و کشمیر سرفہرست - Gallantry Award List 2022
یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے لیے 189 جوانوں کو تمغوں نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے Police Officers Awarded Medals۔ اس لسٹ میں تمغہ شجاعت کے لیے سب سے زیادہ جموں و کشمیر سے 134 اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ 115 بہادری کے تمغے دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 30، چھتیس گڑھ پولیس کو دس، اڈیشہ پولیس کو نو اور مہاراشٹر پولیس کو سات تمغے ملے ہیں۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور اور ایس ایس بی کے جوانوں کو تین تین جبکہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو دو بہادری کے تمغے ملے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 88 جوانوں کو خصوصی سیوا میڈل اور 662 جوانوں کو میرٹورئس سروس میڈل سے نوازا گیا ہے۔