اردو

urdu

ETV Bharat / state

رفائل کی جھلک فضائیہ کی جھانکی میں دکھائی جائے گی - یوم جمہوریہ پریڈ

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اس مرتبہ راج پتھ پر پہلی مرتبہ جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی اور بھاری بھرکم سامان لے جانے میں اہل چیونک ہیلی کاپٹروں کی گرج سنائی دے گی۔

رافیل کی جھلک فضائیہ کی جھانکی میں دکھائی جائے گی
رافیل کی جھلک فضائیہ کی جھانکی میں دکھائی جائے گی

By

Published : Jan 13, 2020, 5:16 PM IST

دراصل فرانس سے خریدے گئے جنگی جہاز رافیل کی جھلک بھی اس کے ماڈل کے طور پر فضائیہ کی جھانکی میں دکھائی جائے گی۔ یہ دونوں ہی ہیلی کاپٹر امریکہ سے خریدے گئے ہیں اور گزشتہ برس ہی انہیں فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

فضائیہ فوج کے گروپ کیپٹن اے آر ٹمٹا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'پریڈ کے فلائی پوسٹر میں فضائیہ فوج کے 41 جہاز اور ہیلی کاپٹر اور فوج کے ہوائی برانچ کے چار ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے۔ ان میں 16 جنگی جہاز، 10مال بردار جہاز اور 19 ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔'

یوم جمہوریہ کی تقریب کی ابتدا وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت کے ساتھ ہوگی۔

پریڈ کی ابتدا راج پتھ پر قومی جھنڈے لہرانے اور صدر کو سلامی دینے کے ساتھ ہوگی۔

فضائیہ کی فلائنگ افسر امن راج پاتھ پر قومی جھنڈا لہرائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details