شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر زین رامش نے بتایا کہ کیفی اعظمی اپنے فلمی نغموں میں ادبی فن پاروں کو اس انداز میں پیش کرتے تھے کہ اس میں ان کی جھلک صاف نظر آتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیفی اعظمی ان قلمکاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی شاعری کا مقصد و محور عوامی مسائل کو بنایا تھا۔ انہوں اپنی زندگی معاشرے کے کمزور سے کمزور انسان کی جان، مال، عزت و آبرو کی فکر میں صرف کی۔
اس کے علاوہ دہلی اردو اکادمی نے کیفی اعظمی کے صد سالہ یوم ولادت پر جشن کیفی کا انعقاد بھی کیا۔ جس میں سیمینار اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس جشن میں سید اختر حسین رضوی، کیفی اعظمی کی دختر شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر معروف قلمکار جاوید اختر نے بطور خاص شرکت کی تھی۔