اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mukesh Ambani Death Threat مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ امبانی کی کمپنی کی ای میل آئی ڈی پر ایک میل بھیجا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ 20 کروڑ روپے دو ورنہ ہم تمہیں مار ڈالیں گے۔ Demand of Rs 20 Crores from RIL Chairman

RIL Chairman Mukesh Ambani received death threat
RIL Chairman Mukesh Ambani received death threat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 12:42 PM IST

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ پولیس کے مطابق مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایک نامعلوم شخص نے مکیش امبانی کی کمپنی کی ای میل آئی ڈی پر دھمکی بھرا ای میل بھیجا ہے۔ اس ای میل پر ایک نامعلوم شخص نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ، مکیش امبانی کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے ورنہ انہیں مار دیا جائے گا۔ اس ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس بھارت میں بہترین شوٹر ہیں۔

مکیش امبانی کے سیکورٹی انچارج کی شکایت کی بنیاد پر، ممبئی کی گام دیوی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 387 (کسی شخص کو موت کے خوف میں ڈالنا یا بھتہ خوری کے مقصد سے شدید زخمی کرنا) اور 506 (2) (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار، ایس ایس پی نے کی تصدیق

مکیش امبانی کو اس سے پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں:

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہوں۔ اس سے قبل گزشتہ سال دربھنگہ، بہار کے ایک شخص نے مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس شخص کو دھمکی آمیز کال کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دھمکیاں دینے والا ملزم بے روزگار تھا۔ اس کی شناخت راکیش کمار مشرا کے طور پر ہوئی تھی۔ اس شخص نے مکیش امبانی کے خاندان اور ممبئی میں سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2021 میں، مکیش امبانی کی جنوبی ممبئی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے باہر سے ایک اسکارپیو کار ملی تھی جس میں 20 دھماکہ خیز جلیٹن چھڑیاں اور دھمکی آمیز خط ملے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details