اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں دس روزہ ائمہ ریفریشر کورس شروع - اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا میں کورس

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ذریعہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ائمہ کرام اور داعیوں کے لیے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دہلی میں دس روزہ ائمہ ریفریشرکورس شروع

By

Published : Oct 5, 2019, 11:40 PM IST

کورس کا افتتاح اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا میں ہوا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا اصغر علی مہدی نے بتایا کہ’یہ بارہواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس ہے جس میں ملک بھر سے علماء شریک ہورہے ہیں۔

مولانا نے اس موقع پر کہا کہ 'آج ضرورت اس بات کی ہے کہ علماء کرام اپنے منصب و مقام کو جانیں، اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں، وقت کے چیلنجوں کو سمجھیں اور ہر طرح کی فرقہ واریت، نفرت و عداوت، تشدد وعدم برداشت سے کنارہ کش ہوکر اخلاص نیت سے اسلام کے پیغام امن و اخوت کے راستے پر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ 'پروپیگنڈہ بازی کے شکار نہ ہوں اور پوری توجہ نئی نسل کی تعلیم وتربیت میں صرف کریں'۔

واضح رہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دس روزہ آل انڈیا دورہ تدریبیہ برائے ائمہ، دعاة و معلّمین 31 اکتوبر کی شام تک جاری رہے گا۔

اس پروگرام میں میں مختلف علمی، دعوتی، تربیتی، تعلیمی اور سماجی وانسانی موضوعات پر ماہرین کے محاضرے اور ورکشاپ ہوں گے۔

اس پروگرام میں تقریبا پورے ملک حتیٰ کہ جزیرہ انڈومان نیکوبار سے بھی صوبائی جمعیات اہل حدیث کے نمائندے شریک کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details