اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر درشن کا خرچ اٹھانے کے کیجریوال کے بیان پر رہنماؤں کا ردعمل - ایودھیا

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا تھا کہ ان کی حکومت رام مندر کے درشن کے لیے جانے والے بُزرگوں کا خرچ برداشت کرے گی جس کے بعد عوام کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

kejriwal
kejriwal

By

Published : Mar 12, 2021, 10:58 PM IST

اروند کیجریوال نے گزشتہ دنوں ایوان اسمبلی میں کہا تھا کہا کہ وہ نہ صرف ہنومان بلکہ رام کے بھی بھکت ہیں۔ اسی لیے ان کی حکومت دہلی کے بُزرگوں کو ایودھیا میں بننے والے رام مندر کے درشن کا خرچ اٹھائے گی۔

کیجریوال کے بیان پر ردعمل

اروند کیجریوالی کے اس بیان پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے مسلم علاقوں کی عوام سے بات کی جہاں سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران فہیم احمد نے کہا کہ 'ہم کیجریوال حکومت کے اس اعلان کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم اس سوچ کی مخالفت کرتے جو مذہب دیکھ کر اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ جسے رام مندر جانا ہوگا وہ خود ہی چلا جائے گا آپ کے انتظار میں تھوڑی بیٹھے گا۔

وہیں، عبد الملک قریشی نام کے شخص نے کیجریوال کے اس حکم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سُپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلمان دل برداشتہ نہیں ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو دہلی حکومت کے اس فیصلے خیر مقدم کرنا چاہیے۔'

اس کے علاوہ قومی تنظیم کے ریاستی صدر عبدالحمید خان وارثی نے کیجریوال کے رام مندر والے بیان کی مخالفت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details