اردو

urdu

ETV Bharat / state

'' اگر دیوبند نہ ہوتا تو ملک بھی آزاد نہیں ہوتا ''

سخت گیر ہندو سیاسی جماعتوں کے رہنما، اکثر مسلم سماج اور ان کے اداروں کو اپنے بیانات میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ تازہ واقعہ سہارنپور کا ہے جہاں بہار کے بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ نے متنازع بیان دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان
ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

By

Published : Feb 18, 2020, 4:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:00 PM IST

دراصل چند روز قبل گری راج سنگھ سہارنپور میں ایک تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے جہاں انہوں نے دیوبند پر متنازع بیان دیا۔

دیکھیں ویڈیو

گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ 'دیوبند شدت پسندی کی گنگوتری ہے، حافظ سعید جیسے بڑے بڑے شدت پسند یہیں سے نکلتے ہیں۔'

اس سے متعلق دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ 'یہ ان کی پرانی عادت ہے، ان کی سیاست اسی طرح کی بیان بازی کے ارد گرد گھومتی ہے جبکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ دیوبند کیا، ملک کے کسی بھی مدارس میں شدت پسندی کی تعلیم نہیں دی جاتی اور گری راج کا بیان سرا سر بے بنیاد ہے۔'

وہیں دیوبند سے فارغ مفتی قاسم قاسمی نے گری راج کے بیان پر کہا کہ 'انہیں جلد از جلد دیوبند سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ دیوبند ہی وہ تنظیم ہے، جس نے بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگر دیوبند نہیں ہوتا تو شاید آج بھی بھارت آزاد نہیں ہوتا۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details