اردو

urdu

ETV Bharat / state

روی داس مندر معاملہ، متعدد گرفتار - Five Sanitation Workers Die

قومی دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد میں گرو روی داس مندر منہدم کرنے کے بعد تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔

روی داس مندر معاملہ، متعدد گرفتار

By

Published : Aug 22, 2019, 7:33 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:58 PM IST

اس سلسلے میں بھیم سینا کے سربراہ چندر شیکھر آزاد سمیت 96 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالت نے 14 روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

یہ مندر سپریم کورٹ کی ہدایت پر منہدم کیا گیا تھا۔ مندر گرانے کے خلاف بھیم سینا کے سربراہ چندر شیکھر کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے گذشتہ روز مظاہرہ کیا تھا اور کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
دہلی پولیس نے آزاد اور دیگر کے خلاف گووند پوری تھانہ علاقہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147, 149, 186, 332 کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ تمام کو آج ساکیت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال اور آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے۔ پرتشدد واقعات میں 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے 19 اگست کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ 'تغلق آباد کے جنگلاتی علاقہ میں واقع گرو روی داس مندر کے سلسلہ میں اس کی ہدایت کو ’سیاسی رنگ‘ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی حکومتوں سے کہا تھا کہ 'وہ امن و قانون یقینی بنائیں۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details