اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات سے متاثرہ علاقہ مصطفی آباد میں راشن کی قلت

شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے بعد مصطفیٰ آباد میں ایک پناہ گزین کیمپ لگایا گیا تھا۔ ان دنوں یہ کوئی شیلٹر کیمپ بھی نہیں ہے تاکہ انہیں کیمپ میں کوئی امدادی سامان مل سکے۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں راشن نہیں مل رہا ہے۔

دہلی فسادات سے متاثرہ علاقہ مصطفی آباد میں راشن کی قلت
دہلی فسادات سے متاثرہ علاقہ مصطفی آباد میں راشن کی قلت

By

Published : Apr 22, 2020, 11:28 AM IST

دہلی فسادات سے متاثرہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد کے عوام کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

یہاں کے لوگوں کی اپنی روزی۔ روٹی چلے جانے سے کھانا اور دوائیوں کے محتاج ہیں۔ یہاں کی خواتین نے وزیر اعظم مودی راشن اور مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

مصطفی آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا سے زیادہ بھوک سے پریشان ہیں، ان کے پاس گھر میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

مصطفی آباد میں لوگ فسادات کے غم زدہ ماحول سے باہر بھی نہیں نکلے کے اتنےمیں لاک ڈاؤن شروع ہو گیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزی۔ روٹی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے مرے یا نہ مرے لیکن بھوک مری ضرور مار دے گی۔

حالانکہ دہلی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ وہ ہرغریب کو راشن اور کھانا تقسیم کر رہی ہے، لیکن مصطفیٰ آباد کے لوگ اس دعوے کو پول کھولتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details