اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم - لاک ڈاؤن کے دوران غریب پریشان

لاک ڈاؤن کے دوران غریب، مزدور، مجبور اور ضرورت مندوں تک پرانی دہلی کے پروگریسو مسلم گروپ راشن تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم
ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم

By

Published : May 5, 2020, 4:05 PM IST

کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے پھیلنے کے بعد سے مسلسل پوری دنیا ایک طرح سے ایمرجنسی جیسے حالات سے گزر رہی ہے، جہاں کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہو چکا ہے، تاہم کھانے کے لیے تو ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے پرانی دہلی کے پروگریسو مسلم گروپ نے ذمہ داران نے ضرورت مندوں تک راشن پہنچانے کا عہد کیا ہے، جس میں اب تک تقریباً چار ہزار خاندانوں تک ان کی رسائی ممکن ہو سکی ہے۔

پروگریسو مسلم گروپ کے ممبر یحییٰ ہارون بتاتے ہیں کہ وہ اب تک ساڑھے تین ہزار پیکٹ ضرورت مندوں میں تقسیم کر چکے ہیں، جبکہ تقریباً چار ہزار راشن کٹس تیار ہیں جنہیں تقسیم کیا جانا ابھی باقی ہے۔

راشن کٹ

انہوں نے بتایا کہ گروپ راشن تقسیم کرنے کے دوران کسی مذہب ذات رنگ زبان یا علاقے کا بھید بھاؤ کیے بغیر ضرورتمندوں کی مدد کر رہے ہیں۔

راشن کٹ تقسیم

راشن کٹس تقسیم کرنے کی شروعات پرانی دہلی کے علاقوں سے کی تھی تاہم ان کے ارادے پوری دہلی میں ضرورتمندوں کے گھر تک راشن پہنچانے کے ہیں۔ تقسیم کرنے کے طریقے کے بارے میں یحییٰ ہارون بتاتے ہیں کہ وہ زمیٹو کی ڈلیوری سروس کا استعمال کرتے ہیں، جس سے کسی بھی ضرورت مند تک بغیر کسی شرمندگی کے راشن کی رسائی ممکن ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details