اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضروری اشیاء کی تقسیم

نوئیڈا نارتھ بلاک کے کانگریس صدر محمد اشرف نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کے باعث لوگوں کے روزگار چِھن گئے ہیں۔ لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں آج سیکٹر 9 میں اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئی۔

دہلی: کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضروری اشیاء تقسیم
دہلی: کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضروری اشیاء تقسیم

By

Published : May 10, 2021, 7:54 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے آج ضرورت مند لوگوں کے درمیان راشن اور دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئی۔

نوئیڈا: کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضروری اشیاء تقسیم

اترپردیس کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی اور اترپردیس کانگریس صدر اجے کمار للو کی ہدایت پر کانگریس کمیٹی نے لوگوں کی مدد کے لئے نوئیڈا میں ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھا ہے۔

جس کے تحت کورونا کے اس وبائی دور میں ضروری اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔

دہلی: کانگریس ہیلپ ڈیسک کی جانب سے ضروری اشیاء تقسیم

نوئیڈا نارتھ بلاک کے کانگریس صدر محمد اشرف نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کے باعث لوگوں کے روزگار چھین گئے ہیں۔ لوگ پریشان ہیں۔ ایسے میں کانگریس ہیلپ ڈیسک کے تحت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں آج سیکٹر 9 میں اشیاء تقسیم کی گئی۔

اشرف کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس وجہ سے یہاں کے مزدور اور یومیہ بنیادوں پر روزگار کرنے والے افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران مزدوروں اور یومیہ اجرت کی بنیاد پر روزگار کرنے والے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں اب فاقے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ایسے لوگوں کی مدد کر کے راحت اور سکون ملتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details