ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج زیادہ رہی، اور اب تک ملک میں 56 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
اب تک ملک میں 56 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر76737 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5586703 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج زیادہ رہی اسی عرصے کے دوران 74442 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6623815 تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82259 مریض صحت مند ہوئے تھے، جبکہ 75829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دو دنوں سے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو ایک مثبت خبر ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 903 کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 102685 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے فعال کیسز 3198 سے گھٹ کر 934427 رہ گئے۔
ملک میں شفایاب کی شرح در میں اضافہ واضح رہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، شفایابی کی شرح 84.34 فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔