دارالحکومت دہلی میں ایک ڈاکٹر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ دماغی طور پر معذور 28 سالہ خاتون کو ڈاکٹر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی۔ خاتون نے جب یہ واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا جس کے بعد کرشنا نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ فی الوقت ڈاکٹر پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے ذہنی دباؤ سے گذر رہی ہے۔ اس کا علاج مصطفیٰ آباد سے تعلق رکھنے والا چاند نام کا ڈاکٹر کررہا تھا۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ 27 جون کو ملزم ڈاکٹر نے اسے سرکاری ڈاکٹر کو دکھانے کے بہانے سیلم پور ریڈ لائٹ کے پاس بلایا، جہاں سے وہ اسے کانتی نگر کے ایک فلیٹ میں لے گیا۔