اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیٹی کے ساتھ جسنی زیادتی کرنے والا ملزم باپ گرفتار - نابالغ بیٹی

شمالی تریپورہ میں پولیس نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بیٹی کے ساتھ جسنی زیادتی کرنے والا ملزم والد گرفتار
بیٹی کے ساتھ جسنی زیادتی کرنے والا ملزم والد گرفتار

By

Published : Jun 13, 2020, 7:20 PM IST

یہ واقعہ دھرم نگر کے مغربی ہچلائی لال چیررا گاؤں کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بیوی کی غیر حاضری میں اس واقعہ کو انجام دیا۔ اس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اس واقعہ کو اس وقت انجام دیا تھا جب متاثرہ کی ماں گھر پر نہیں تھی اور ملزم نے اسے اکیلا پاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ نے رات میں اس واقعہ کے بارے میں اپنی ماں کو بتایا، لیکن وہ اس کی شکایت کرنے کے لیے پولیس کے پاس جانے کی ہمت نہیں کرپائی۔
چائلڈ لائن اور ایک مقامی رضاکار کارکن کی مدد سے متاثرہ کی ماں نے جمعہ کو کدمتالا تھانے میں آخر کار رپورٹ درج کرائی اور اس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور ملزم کو رات میں گرفتار کر لیا۔


پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details