اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کے لئے 19 ہزار بیڈ دستیاب کرانے پر شکریہ - Ramvir Singh Bidhuri

انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے دہلی کورونا مریضوں کے علاج کے لئے نہ صرف بیڈ دستیاب کرائے ہیں، بلکہ ان کی ہدایات کے بعد نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی قیمت دو تہائی تک کم کی گئی اور جانچ کی قیمت بھی 2400 روپے تک کی گئی ہے۔

Ramvir Singh Bidhuri thanks amit shah for providing beds to corona patients
کورونا مریضوں کے لئے 19 ہزار بیڈ دستیاب کرانے پر شاہ کا شکریہ: بدھوڑی

By

Published : Jun 24, 2020, 7:54 PM IST

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ 19 ہزار بیڈ مہیا کرانے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان میں 10 ہزار بیڈ چھتر پور کے بھاٹی مائنس واقع رادھا سوامی ستسنگ بیاس، آٹھ ہزار بیڈ ریلوے کے ڈبوں میں اور ایک ہزار ڈی آر ڈی او و ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعہ بنائے جا رہے اسپتالوں میں دستیاب ہوں گے۔

شاہ کو بدھ کے روز بھیجے ایک خط میں اپوزیشن رہنما نے دہلی میں کورونا کو قابو کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ نے دہلی کورونا مریضوں کے علاج کے لئے نہ صرف بیڈ دستیاب کرائے ہیں، بلکہ ان کی ہدایات کے بعد نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی قیمت دو تہائی تک کم کی گئی اور جانچ کی قیمت بھی 2400 روپے تک کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی جانچ کے لئے مفت اینٹی زین ٹیسٹنگ بھی ان کی ہی ہدایات کے بعد شروع کی گئی۔

بدھوڑی نے اپنے خط میں امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ رادھا سوامی ستسنگ بیاس کے 10 ہزار بیڈ کے اسپتالوں کی نگرانی ہند تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) کے جوان کریں گے اور یہ اسپتال 26 جون سے شروع ہو جائے گا، اسی طرح ریل کے ڈبوں میں بنائے گئے بیڈ اور ڈی آر ڈی او اور ٹاٹا ٹرسٹ کے اسپتال بھی مسلح دستوں کی دیکھ ریکھ میں کورونا مریضوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details