یوگا گرو سوامی رام دیو نے عدالت عظمی میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کے پیش نظر کسی بھی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بابا رام دیو نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو ایک ساتھ جوڑا دیا جائے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے پٹنہ اور رائے پور یونٹوں کے ذریعہ درج کئے گئے معاملے میں بھی کوئی سخت کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Ramdev on allopathy: معاملہ سپریم کورٹ پہنچا - ramdev fir registered
بابا رام دیو نے ایلوپیتھی سے متعلق حالیہ متنازعہ ریمارکس کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو دہلی منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے
رام دیو ایلوپیتھی تبصرہ :معاملہ سپریم کورٹ پہنچا
Ramdev on allopathy
: معاملہ سپریم کورٹ پہنچاآپ کو بتادیں پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں بابا رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ ایلوپیتھی ایک "بیوقوف سائنس" ہے اور بھارت کے ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے کوویڈ 19 کے علاج کے لئے رمیڈشویر کی منظوری دی گئی جو علاج میں ناکام رہی، رام دیو نے کہا کہ 'ایلوپیتھی دوائیں لینے کے بعد لاکھوں مریض ہلاک ہوئے ہیں'۔
بعد میں بابا رام دیو نے اپنے بیان واپس لیا تھا ۔
یواین آئی۔