اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامائن ایکسپریس، رامائن کے ماحول میں ڈوبی رہے گی - ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن کی جانب سے رامائن ایکسپریس اس برس نئے انداز میں نظر آئے گی۔

رامائن ایکسپریس، رامائن کے ماحول میں ڈوبی رہےگی
رامائن ایکسپریس، رامائن کے ماحول میں ڈوبی رہےگی

By

Published : Feb 14, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:27 AM IST

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) بھگوان رام سے جڑے سیاحتی مقامات کے سفر پر لے جانے والی رامائن ایکسپریس کو اس برس نئے انداز میں پیش کرے گی جس میں جدید سہولیات سمیت سفر کا پورا ماحول رامائن میں ڈوبا ہوا ہوگا۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ 'آئی آر سی ٹی سی مارچ کےآخر سے خصوصی سیاحتی ٹرین ایکسپریس کو نئے انداز میں اتارنے جارہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کا ریک جدید ہوگا اور اس میں سہولیات بھی بڑھائی جائیں گی۔ گاڑی میں اے سی اور غیر اے سی دونوں قسم کے کوچ ہوں گے، تاکہ ہر زمرے کے لوگوں کو سفر کرنے کا موقع مل سکے۔'

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی)بھگوان رام سے جڑے سیاحی مقامات کے سفر پر لے جانے والی رامائن ایکسپریس کو اس برس نئے انداز میں پیش کرے گی جس میں جدید سہولیات سمیت سفر کا پورا ماحول رامائن میں ڈوبا ہوا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کے ریک کے باہر رامائن کی کتھاؤں کی تصویریں بنائی جائیں گی۔ اندر بھی پورا ماحول رام بھکتی سے رنگا ہوگا، بھجن وغیرہ کی دھنیں گونجتی رہیں گی۔

مسٹر یادو نے کہا کہ جلد ہی ریلوے رامائن ایکسپریس کے آپریشن کی پوری سال کی تاریخیں اور آنے والی جگہ کا اعلان کیاجائےگا۔ اس بار ملک کے مختلف مقامات سے اسے شروع کیا جائے گا تاکہ پورے ملک کے لوگوں کو سفر کا موقع مل سکے۔

انہوں نے پیکج کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ کرائے وغیرہ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہواہے، جلد ہی اس کا بھی اعلان کیا جائےگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اشارہ کیا کہ رامائن ایکسپریس کو مستقبل میں نیپال میں جنکپور سے بھی جوڑنے کی کوشش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ نیپال حکومت کے تعاون سے انڈین ریلوے نے جے نگر سے جنکپور تک ریلوے لائن بچھادی ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح جلد ہی ہونے کی امید ہے۔گاڑی رامیشورم، ناسک، چترکوٹ،اجودھیا جیسے مقامات کو جوڑے گی۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈٹورزم کارپوریشن کی جانب سے رامائن ایکسپریس اس برس نئے انداز میں نظر آئے گی۔

آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ نجی ٹرینز کی فہرست میں تیسری ٹرین کاشی مہاکال ایکسپریس کے بارے میں مسٹر یادو نے بتایا کہ تین جیوترلنگوں،کاشی وشوناتھ، مہاکالیشور، اونکالیشور کو جوڑنے والی یہ گاڑی ہفتے میں تین دن چلے گی اور اس گاڑی کو اچھا ٹریفک ملنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسافر زیادہ ہوئے تو اسے روزانہ چلانے کا بھی فیصلہ کیاجا سکتا ہے۔ یہ گاڑی 18 سے ساڑھے 18گھنٹے میں وارانسی سے اندور پہنچائےگی۔

وارانسی سے منگل، جمعرات کولکھنؤ، جھانسی، بھوپال، اجین ہوکر چلے گی، جبکہ اتوار کو پریاگ راج،کانپور، جھانسی، بھوپال،اجین ہوکر چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ نجی ٹرینز کی فہرست میں پہلی سلیپر والی ٹرین ہوگی، جس میں ہم سفرایکسپریس کا ریک لگایا جائےگا۔ دیگر دونوں نجی گاڑیوں، لکھنؤ، آنند وہار تیجس اور ممبئی، احمدآباد تیجس ایکسپریس چیئرکار والی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشی مہاکال ایکسپریس کا کرایا بازار کی مانگ پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کاشی مہاکال ایکسپریس میں عام ٹکٹ سے سفر کے ساتھ تینوں جیوترلنگوں اور آس پاس کے سیاحی مقامات کو ملا کرمختلف سیاحی پیکج بھی بنائےگئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details