نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ Kovind Visit To Bangladesh کی تقریبات میں شرکت کے لیے بدھ کی صبح ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔
راشٹرپتی بھون سے موصولہ اطلاع کے مطابق کووند بدھ کی صبح تین روزہ دورے Kovind Visit To Bangladesh پر بنگلہ دیش روانہ ہوئے ہیں۔ صدر نے کووڈ 19 وبا کے بعد پہلی بار کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے دورے کے دوران وہ جنگی یادگار پر 1971 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ان کا بنگ بندھو میموریل کا بھی جانے کا پروگرام ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد کے ساتھ وفود سطح کی ملاقات میں شرکت کریں گے۔ اگلے دن وہ وجے دوس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
Kovind Visit To Bangladesh: صدر کووند بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ - بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند
بھارت کے صدر رام ناتھ کوند آج بدھ کی صبح تین روزہ دورے پر Kovind Visit To Bangladesh بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ کووند بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
Kovind Visit To Bangladesh
مزید پڑھیں:
صدرکووند ڈھاکہ میں آزادی کے جنگجوؤں اور سابق بھارتی فوجی افسران سے ملاقات کریں گے۔
بھارت اور بنگلہ دیش سال 2021 کو مجیب سال کے طور پر منا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے اس سال مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔