اردو

urdu

ETV Bharat / state

۔۔۔ تب تک حکومت سے بات چیت ممکن نہیں: راکیش ٹکیت - ٹریکٹر ریلی

کسان تحریک کے دوران راکیش ٹکیت نے کہا کہ جب تک حکومت گرفتار کسانوں کو رہا نہیں کرتی تب تک کسان تنظیموں کی حکومت سے بات چیت نہیں ہوگی۔

راکیش ٹکیت
راکیش ٹکیت

By

Published : Jan 31, 2021, 7:19 AM IST

Updated : Jan 31, 2021, 7:37 AM IST

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب راکیش ٹکیت سے مرکزی حکومت کی بات چیت کی پیش کش پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی ان (پولیس) کے پاس ہیں۔ پہلے انہیں رہا کیا جائے تب ہی حکومت کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

۔۔۔ تب تک حکومت سے بات چیت ممکن نہیں: راکیش ٹکیت

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے اور اس معاملے میں دہلی پولیس نے راکیش ٹکیت سمیت متعدد کسان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ان کے کئی ساتھی کسانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Last Updated : Jan 31, 2021, 7:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details