اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن اور باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے: راکیش ٹکیت - کسانوں کے معاملے پر حکومت کا گھیراؤ

غازی پور سے سنگھو بارڈر کے لئے روانہ ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'پارلیمنٹ کے باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے جبکہ پارلیمنٹ کے اندر حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کسانوں کے معاملے پر حکومت کا گھیراؤ کریں گے۔

پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن اور باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے: راکیش ٹکیت
پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن اور باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے: راکیش ٹکیت

By

Published : Jul 22, 2021, 11:12 AM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت غازی پور بارڈر سے پارلیمنٹ کے مظاہرے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ مظاہرے کے لئے روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پارلیمنٹ کے باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے جبکہ پارلیمنٹ کے اندر حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کسانوں کے معاملے پر حکومت کا گھیراؤ کریں گے۔ کسانوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کو 'کسان سنسد' کا نام دیا ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو ان کی طرف سے پیپولس وہپ بھیجا گیا ہے۔ اصل میں یہ ایک انتباہ ہے جس میں حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان سے کہا گیا ہے کہ وہ کسانوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔'

پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن اور باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے: راکیش ٹکیت

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'اگر اپوزیشن اراکین پارلیمان کے ذریعہ کسانوں کی آواز نہیں اٹھائی گئی تو آنے والے انتخابات میں ان اراکین پارلیمان سے وابستہ جماعتوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

یہ بھی پڑھیں:مانسون اجلاس کے درمیان آج جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ 'تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے وہ پولیس اسکارٹ کے ساتھ احتجاج میں جارہے ہیں۔ تمام کسان کورونا گائڈ لائن پر عمل کریں گے اور احتجاج پرامن ہوگا۔ یہ احتجاج مانسون کے سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details