دہلی کی سرحدوں پر کسان تحریک Farmers Protest For Law Repeal کی قیادت کر رہے کسان رہنما راکیش ٹکیت Rakesh Tikait نے زرعی قوانین کی منسوخی Farm Law Repeal کا بِل منظور ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک ہوا ہے۔ یہ ایک بیماری تھی کٹ گئی۔
راکیش ٹکیت نے کہا کہ تحریک کے ابتدائی دنوں سے ہی ہم کہہ رہے تھے کہ بل واپس ہونے کے بعد ہی گھر واپس جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کے اور بھی بہت سے مسائل ہیں جن کا حل ہونا باقی ہے۔ کسانوں کے تمام مسائل حل ہونے کے بعد ہی کسان گاؤں واپس لوٹیں گے۔
راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ 'ہم کسی بھی طرح حکومت کو جھکانا نہیں چاہتے، ہمارا مقصد کسانوں کے مسائل کو حکومت سے حل کرانا ہے۔ ایم ایس پی MSP بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔