اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rakesh Tikait on Protest: راکیش ٹکیت کا کسان تحریک کو ختم کرنے کا اشارہ

کسان رہنما راکیش ٹکیت Farmers Leader Rakesh Tikat نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں کسان تحریک کے خاتمے کا اشارہ Rakesh Tikait Signals End to Farmers' Movement دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں کچھ باتیں گشت کر رہی ہیں جس کے سبب رواں ماہ کے اخیر تک آندولن ختم ہو سکتا ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت
کسان رہنما راکیش ٹکیت

By

Published : Dec 1, 2021, 5:56 PM IST

Updated : Dec 1, 2021, 10:03 PM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت Farmers Leader Rakesh Tikat نے کسانوں کی تحریک ختم ہونے کا Rakesh Tikait Signals End to Farmers' Movement اشارہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر زراعت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت

کسان تحریک کے ابتدائی دنوں سے کسانوں کی قیادت کر رہے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے نعرہ دیا تھا کہ 'اگر بل واپس نہیں تو گھر واپسی نہیں اور مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد بھی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ راکیش ٹکیت نے کسانوں کی تحریک کے خاتمے کا اشارہ دیا ہے۔

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر Union Minister Narendra Singh Tomar نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ زرعی قوانین Farm Laws کے خلاف جاری احتجاج میں کسی بھی کسان کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ان کے پاس کسانوں کے احتجاج کے دوران کسی بھی کسان کی موت کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ایسے میں مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نریندر سنگھ تومر کے اس بیان پر کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ کیا حکومت کے پاس ان کسانوں کے اعداد و شمار بھی نہیں ہیں جنہوں نے تحریک کے دوران محاذوں پر پھانسی لگائی؟ راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کے دوران تقریباً 600 سے 700 کسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سونی پت۔کنڈلی سرحد پر کسان لیڈر ستنام سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے ایم ایس پی پر بات کرنے کے لیے متحدہ کسان مورچہ سے پانچ نام مانگے ہیں۔ اس پر راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'حکومت نے ایم ایس پی کے بارے میں بات کرنے کے لیے ہم سے کوئی نام نہیں پوچھا ہے۔ ہمارے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بھی تحریک کے خاتمے کے بارے میں اشارہ دیا ہے کہ اس مہینے میں تحریک ختم ہو سکتی ہے۔

Last Updated : Dec 1, 2021, 10:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details