نئی دہلی: کانگریس اقلیتی محکمہ کے سربراہ عمران پرتاپ گڑھی کو مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیئے جانے پر ریاستی کانگریس کے لیڈر مایوس ہیں اور انہوں نے پارٹی ہائی کمان کو اپنی ناراضگی سے واقف کرا دیا ہے۔
کانگریس کے سینئر رکن وشوبندھو رائے نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ قیادت کو بتانا چاہئے کہ مہاراشٹر کے کانگریسیوں کو نظر انداز کرکے کن خوبیوں کی وجہ سے پرتاپ گڑھی کو مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ Rajya Sabha ticket from Maharashtra to Imran Pratapgarhi
انہوں نے لکھا کہ عمران پرتاپ گڑھی جما چار دن پہلے پارٹی میں شامل ہوئے۔ وہ مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے تقریباً چھ لاکھ ووٹوں سے الیکشن ہارے ہیں۔ اب تک وہ ایک بلدیاتی الیکشن بھی جیتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں پھر بھی انہیں اقلیتی محکمہ کے قومی صدر کا عہدہ دیا گیا تھا۔ اب انہیں راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔